ملالہ یو سف زئی پر حملہ وحشیانہ عمل ہےعلمائے کرام
حضور اقدسؐ کی شان میں ہرزہ سرائی اور گستاخی ہرگزبرداشت نہیںکی جاسکتی.
علامہ کوکب نورانی،مفتی صدیق ہزاروی،حنیف طیب،طارق محبوب ودیگرکاکانفرنس سے خطاب۔ فوٹو : فائل
اوکاڑوی اکادمی العالمی کے سربراہ علامہ کوکب نورانی اوکا ڑوی نے کہا کہ
آج اسلام کے سنہرے اصولوں کو فراموش کرکے ہم ذلیل و رسوا ہو رہے ہیں،ما دیت پرستی کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ہم سے ہماری دینی اقدار چھین لی ہیں ، دنیا میں جانوروں تک کے حقوق و تحفظ کے حوا لے سے قوانین موجود ہیں مگر کروڑوں مسلمانوں کے عظیم رہبر رسول کریمؐ کی شان میں گستاخی کے بارے میں عالمی سطح پر کوئی قانون نہیںہے،ان خیا لات کا اظہار انھوں نے جماعت اہلسنّت کراچی کے زیراہتمام گلشن اقبال میں منعقدہ ''تحفظ نا موس رسالت کانفرنس ''سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مقررین نے ملالہ یو سف زئی پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے وحشیانہ عمل قرار دیا۔
اس موقع پر ملالہ اور ساتھی طالبات کی صحتیا بی کیلیے دعا بھی کی،کانفرنس سے جامعہ نظامیہ لاہور کے شیخ الحدیث مفتی صدیق ہزاروی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ پیغمبر اسلام کی توہین عالمی امن تباہ کرنے کی سازش ہے ،حضور اقدسؐ کی شان میں ہرزہ سرائی اور گستاخی ہرگز برداشت نہیں کی جاسکتی،مولانا ابرار احمد رحمانی نے کہا کہ شان ِ رسالتؐ میں گستاخی شیطانیت ہے، اس مذموم حرکت کا ارتکاب کرنے والے شیطان کے پیروکار ہیں،مولانا خلیل الرحمن چشتی نے کہا کہ مغربی معاشرہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار اور مادرپدرآزاد ہے ایسے میں ضروت اس امر کی ہے کہ دنیا بھر میں محبت رسولؐ کے نور کو عام کیا جائے، اسلام ہی اس وقت دنیا کو امن وسلامتی کی ضمانت فراہم کر سکتا ہے،طارق محبوب نے کہا کہ عالمی سطح پر مذاہب اور انبیا کرام ؑ کی توہین روکنے کیلیے فوری طور پر قانون سازی کی جائے۔