کراچیفائرنگ ولاشیں پھینکنے کاسلسلہ جاریمزید8ہلاک

لیاری میںدکان کاملازم اغواکے بعدسرعام قتل،لیاری سے ہی 2 ،ناظم آباد سے ایک لاش ملی


Staff Reporter October 13, 2012
کھڈامارکیٹ میں لیاری گینگ کارکن ہلاک،گارڈن ولسبیلہ میں2ہلاکتیں،متعددزخمی۔ فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور اغوا کے بعدقتل کرکے لاشیں پھینکنے کے واقعات میںمزید8افراد ہلاک ہوگئے۔

جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں اورمجلس وحدت مسلمین کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن سمیت متعددافرادزخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لیاری چٹھن شاہ مزار بینک والی گلی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت25سالہ غلام علی کے نام سے ہوئی جوکہ کھارادرمیں چھالیہ کی دکان پرملازمت کرتاتھاجسے نامعلوم ملزمان نے جمعرات کی شام کواغواکیااوررات گئے موٹرسائیکل پراپنے ہمراہ لائے اوروہیں پرگولیاں مار کرہلاک کردیا،مقتول رسالہ کے علاقے بارہ امام کارہائشی اور3 بہنوں کااکلوتابھائی تھا۔

مقتول گھرکاواحد کفیل تھاجبکہ اس کے والد کا 3 سال قبل انتقال ہوا تھا،مقتول کا آبائی تعلق بہاولپورسے تھااس کا کسی سیاسی یامذہبی جماعت سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ناظم آبادنمبرایک چاولہ مارکیٹ کے قریب سے بوری بندلاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے اغواکے بعدسرپر گولی مارکرقتل کر دیااورلاش پھینک کرفرارہوگئے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی۔کھڈامارکیٹ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا،مقتول محمدرفیق عرف پپوکھڈا مارکیٹ میں واقع غوثیہ موبائل مارکیٹ کے پاس ہوٹل پرتھاکہ موٹر سائیکل سوارملزمان نے فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،وہ کھڈا مارکیٹ کاہی رہائشی ہے۔

واقعے کے بعد علاقے میں شدیدخوف و ہراس پھیل گیا اور نامعلوم افراد کی فائرنگ کے باعث علاقے میں دکانیں و کاروباربندہوگیا۔مقتول لیاری گینگ وار کا کارندہ اورعرفان یاماہا گروپ سے تعلق رکھتا تھا، واقعے کے بعد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بغدادی میں ہی نور باغ مسافرخانے کے قریب فائرنگ سے 12 سالہ عبداللہ ٹانگ میں گولی لگنے سے اور 60 عبداللہ بلوچ زخمی ہوگیا۔گارڈن ویسٹ میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے گھرکے قریب ہی سلیم ہلاک ہوگیا ،مقتول متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن شمس کاوالد ہے۔لسبیلہ پل پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے45سالہ اشرف ہلاک ہوگیا۔جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب سچل میں فاریہ اپارٹمنٹ کے قریب فائرنگ سے زخمی ہونے والا احمدبھی نجی اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا،مقتول لیاری کارہائشی تھا،اس کے بھائی عمران کو بھی کچھ عرصہ قبل قتل کیاجاچکاہے۔

جمشید کوارٹر تھانے کی حدودتین ہٹی جہانگیر روڈکے قریب موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے کار نمبر AQD-203 پراندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 45 سالہ ایڈووکیٹ مرزاوقار حسین نقوی شدید زخی ہوگئے ،وکیل مرزا وقار حسین نقوی اپنی رہائش گاہ ناظم آباد نمبر 2 سے عدالت جارہے تھے کہ تعاقب میں آنے والے نامعلوم دہشت گردوں نے 9MM پستول سے ان پر فائرنگ کردی،پولیس کا کہنا ہے واقعہ بظاہر شہر میں جاری فرقہ واریت کے نام پر ہونے والی قتل و غارت کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے،زخمی وکیل مرزا وقار حسین ایڈووکیٹ پاسبان عزاکے عہدیدار ہیں اورمعروف ذاکر علامہ سجاد شبیر کے بہنوئی ہیں،کراچی بار کونسل کے صدر محمود الحسن نے واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے حکومت کی ناکامی قراردیاہے۔

مرزا وقار مجلس وحدت مسلمین کی لیگل ایڈ کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور اس حوالے سے مجلس وحدت مسلمین نے قاتلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔شاہ فیصل نمبر4 میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کا31 سالہ کارکن فرحان علی زخمی ہوگیا،واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

محمود آباد کے علاقے چینسر گوٹھ کالا پل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 30 سالہ محمد عرفان ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔آرٹلری میدان تھانے کی حدود کراچی پریس کلب کے قریب واقع نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ کی اتفاقیہ گولی چلنے سے ظہیر احمد نامی شخص زخمی ہوگیا۔اورنگی ٹائون چشتی نگر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 نوجوان فاروق احمد اور راشدزخمی ہوگئے،فاروق احمدمتحدہ قومی موومنٹ کے یونٹ 118A کاکارکن ہے جس کے سینے میں 2اورسر میں ایک گولی لگی ہے،مضروب کی حالت تشویشناک ہے۔جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر چورنگی پرفائرنگ سے عرفان نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے