ڈانس نوجوانوں میں جسمانی نظم و ضبط لانے کا ذریعہ ہے ہریتھک روشن
ڈانس پر مبنی فلموں کے ذریعے ملکی ٹیلنٹ کو پروان چڑھایا جا سکتا ہے، بالی ووڈ اداکار
ڈانس پر مبنی فلمیں مداحوں کو بھی محظوظ کرتی ہیں، ہریتھک روشن۔ فوٹو: فائل
بالی ووڈ میں اداکار ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں رقص پر مبنی فلمیں بننا خوش آئند ہے اور اس قسم کی فلمیں مداحوں کو بھی محظوظ کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار اور ڈانسر ہریتھک روشن کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ میں رقص پرفلمیں بننا خوش آئند ہے اور فلم سازوں کا یہ انداز نہایت اچھا ہے جس سے ملک میں ڈانس کے ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے میں مدد ملے گی۔
بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ مداحوں کو محظوظ کرنے کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں لیکن رقص نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور ان میں جسمانی نظم و ضبط لانے کے لئے ایک طاقتورذریعہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ نوجوان رقص کے ذریعے اچھی اقدارسیکھ سکتے ہیں جس سے کردارکو بھی بہتربنایا جا سکتا ہے۔