بھارتی بیانات پرگھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں سربراہ پاک فوج

اگرکسی قسم کی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں، جنرل راحیل شریف کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی، آرمی چیف. فوٹو:فائل

KARACHI:
سربراہ پاک فوج جنرل راحیل نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے آنے والے بیانات پر گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔


پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آنے والے بیانات پر گھبرانے کی ضرورت نہیں اگر کسی قسم کی جارحیت ہوئی تو منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی اور امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے اور اس میں مزید بہتری آئے گی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2spcbf_army-chief_news
Load Next Story