گلگت بلتستان کے انتخابات میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا
پیپلز پارتی اور تحریک انصاف کو صرف ایک ایک نشست ہی مل پائی ہے
تمام پولنگ اسٹیشنز پر فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل
مسلم لیگ (ن) نے گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 میں سے 12 پر کامیابی حاصل کرکے میدان مار لیا ہے۔
گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے 12 نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے جب کہ دو حلقوں میں اس کے امیدواروں کو برتری حاصل ہے۔ اس کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین نے 2 ، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف ، جے یو آئی اور آئی ٹی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی جبکہ ایک نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
الیکشن کمیشن نے جی بی ایل اے16 دیامر2 کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ووٹنگ کے دوران سیاسی کارکنوں کی ہنگا می آرائی اور بیلٹ باکس اٹھا کر لے جانے کے واقعے کے بعد وہاں ووٹنگ روک دی تھی۔ پولنگ اسٹیشن پردوبارہ پولنگ کے بعد حتمی نتائج کا اعلان کیا جائےگا تاہم اس حلقے میں مسلم لیگ (ن) کے جانبازخان سب سے آگے ہیں جب کہ آزاد امیدوار عبدالعزیز لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ سمیت کئی سابق وزراء بھی ہار سے دوچار ہوئے۔ جن میں سابق وزیر خزانہ علی اختر، وزیر زراعت شیخ نثار حسین، سابق وزیر زکوٰۃ نصیر خان اور سابق مشیر وزیراعلیٰ آفتاب حیدر بھی شامل ہیں۔
گلگت بلتستان میں قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔ قانون ساز اسمبلی کی 24 نشستوں کے لئے 17 سیاسی جماعتوں سمیت 268 امیدوار مد مقابل ہوئے جب کہ 7 اضلاع میں 1143 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے اور قانون سازاسمبلی کے انتخابات میں 6 لاکھ 68 ہزار سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔
انتخابات کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے، وفاقی حکومت کی طرف سے فوج، رینجرز اورگلگت بلتستان اسکاوَٹس کے6ہزارسے زیادہ اہلکارسیکیورٹی پرتعینات کیے گئے، پاک آرمی کے 8 یونٹس کے جوانوں کو تمام پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کیا گیا جب کہ ضلع گلگت میں دفعہ144 نافذ تھی اورعوامی اجتماعات، ریلیوں، اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ، نعرے بازی اور لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پرمکمل پابندی عائد تھی۔
پولنگ اسٹیشنوں کے باہرتعینات فوجی افسروں کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کیے گئے تھے جب کہ امن و امان کی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے لیے 112 سی سی ٹی وی کیمرے اور کنٹرول روم بھی قائم کیا گیا تھا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2t66h0_gilgit-baltistan_news