قومی کرکٹ ٹیم میں سینئرز کا خلا پرکرنے میں وقت لگے لگا وقار یونس
قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا اور سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، ہیڈکوچ
قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا اور سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے، ہیڈکوچ. فوٹو:فائل
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن ٹیم جلد ٹریک پر آجائے گی۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ حال ہی میں قومی ٹیم کو پے درپے جھٹکوں کا سامنا رہا اور سعید اجمل کا جھٹکا بہت بڑا ہے جن کا خلا پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن سینئرز کا خلا پر کرنے میں وقت لگے گا جب کہ انجریز کی وجہ سے فاسٹ بولرز کی کارکردگی بھی توقعات کے مطابق نہیں رہی۔
قومی ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی خوش آئند ہے تاہم دورہ سری لنکا بہت اہم ہے جس کے لئے کھلاڑیوں نے سخت محنت کی ہے اور کرکٹ قوانین میں تبدیلی سے بیٹسمینوں کو فائدہ ہوگا۔
https://www.dailymotion.com/video/x2t6bmh_waqar-younis_news