ایشوریا میرے نزدیک ایک بہترین اداکارہ ہیں جیکی شروف

ایشوریا رائے بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ خوبصورت خاتون بھی ہیں، بالی ووڈ اداکارہ

اداکار جیکی شروف اور ایشوریا رائے بچن نئی آنے والی فلم’’جذبہ‘‘میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کی کئی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار جیکی شروف نے اداکارہ ایشوریارائے بچن کو بہترین اداکارہ قراردیا ہے ۔


بھارتی میڈیا کے مطابق جیکی شروف نے کہا کہ ایشوریا رائے بچن بہترین اداکارہ کے ساتھ ساتھ خوبصورت خاتون بھی ہیں جس کے باعث ان کے ساتھ کام کرنے میں ہمیشہ خوشی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خیالات اور سوچ میں کافی مماثلت ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا میرے لیے خوشگوار احساس ہے۔

واضح رہے کہ جیکی شروف اور ایشوریا رائے بچن نے فلم ''البیلا'' اور ''دیوداس'' میں اکٹھے کام کیاتھا جب کہ اب دونوں اسٹارزنئی آنے والی فلم''جذبہ''میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
Load Next Story