روایتی کھیل کھیلنے سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں بڑھتی ہیں رپورٹ

والدین کو گھر سے باہر کھیلنے والے بچوں کا ساتھ دینا چاہیئے اور ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے، طبی ماہرین

گھر سے باہر کھیلنے والے بچے مختلف چیزوں کو دیکھتے اور پرکھتے ہیں، رپورٹ: فوٹو؛ فائل

KARACHI:
ٹیکنالوجی کے اس دور میں بچے انٹر نیٹ کی دنیا میں اس قدر مگن ہو چکے ہیں کہ انہوں نے ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو نکھارنے والی سرگرمیاں بالکل ہی ترک کر دی ہیں لیکن حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھیلنے سے بچوں میں تخلیقی صلاحیتیں بڑھتی ہیں۔



آسٹریلوی جریدے فزیکل ایکٹیویٹی فارچلڈرن اینڈ یوتھ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق بچوں کو ذہنی نشونما والے کھیل کھلانا صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی ذہنی و جسمانی نشونما کے لئے والدین کو چاہیئے کہ وہ بچوں کو گھر سے باہر کھیلے جانے والے روایتی کھیلوں پر پرزوردیں۔

طبی ماہرین کے مطابق والدین کو گھر سے باہر کھیلنے والے بچوں کا ساتھ دینا چاہیئے اور ان کا حوصلہ بڑھانا چاہیئے۔ طبی ماہرین کے مطابق گھر سے باہر کھیلنے والے بچے مختلف چیزوں کو دیکھتے اور پرکھتے ہیں جس سے ان کی بہترین جسمانی و ذہنی نشو نما ہوتی ہے۔
Load Next Story