سلمان خان نے کترینہ کے ساتھ اشتہار میں کام کرنے انکار کردیا

ایک وقت تھا جب دبنگ خان اورکترینہ کی دوستی اورقریبی تعلقات کی خبریں زبان زد عام تھیں

سلمان خان اورکترینہ کیف کوایک ساتھ کمرشل میں کام کرنے کی 7 کروڑ کی آفرہوئی فوٹو:فائل

KARACHI:
ایک وقت تھا جب دبنگ خان اورکترینہ کی دوستی اورقریبی تعلقات کی خبریں زبان زد عام تھیں پھر دونوں نے ایک دوسرے سے فاصلہ اختیار کرلیا جو اتنا بڑھا کے دونوں ایک دوسرے کے لئے جیسے اجنبی ہوگئے۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اورکترینہ کیف کو ایک ساتھ کمرشل میں کام کرنے کی 7 کروڑ کی آفرہوئی جسے دبنگ خان نے ٹھکرادیا جب کہ کترینہ اس کمرشل میں کام کرکے ایک بار پھرسلمان خان کے ساتھ جلوے بکھیرنا چاہتی تھیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی ''فلم بجرنگی بھائی جان اورسلطان'' میں پہلے کترینہ کیف کا ہی انتخاب کیا گیا تھا۔
Load Next Story