خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی کے دوران 20 دہشت گرد ہلاک

خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں کی جانے والی کارروائی میں 18 شدت پسند زخمی بھی ہوئے، آئی ایس پی آر

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں، آئی ایس پی آر۔ فوٹو: فائل

آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کی فضائی کارروائی میں اہم شدت پسند کمانڈرز سمیت 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن خیبر ٹو میں پاک فضائیہ کے طیاروں خیبر ایجنسی کے دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 20 دہشت گرد ہلاک جب کہ 18 زخمی ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں اہم شدت پسند کمانڈر بھی شامل ہیں۔

https://www.dailymotion.com/video/x2um6gg_khyber-ii_news
Load Next Story