کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی گرمی کی شدت بدستور برقرار

فیڈرل بی ایریا ،نارتھ ناظم آباد ، سائٹ ایریا، واٹر پمپ کے اطراف میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں کے بعد ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، ڈایریکٹر میونسپل سروسز۔ فوٹو فائل

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی ہوئی لیکن گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں جاری گزشتہ 3 روزسے جاری شدید گرمی کے بعد شہرکے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا تاہم گرمی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں فیڈرل بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، سائٹ ایریا اور واٹر پمپ کے علاقے شامل ہیں۔


گرمی سے ستائے نوجوان تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی بوندا باندی سے لطف اندوز ہونے کے لئے گھروں سے باہر نکل آئے اور بوندا باندی میں ہی نہاتے ہوئے گرمی کی شدت سے جھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر میونسپل سروسز مسعود عالم کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لئے عملے کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے اور کے ایم سی کے متعلقہ عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں ہیں۔

واضح ر ہے کہ شہر قائد میں جاری شدید گرمی کی لہرسے جاں بحق افراد کی تعداد 249 ہوگئی جب کہ دوسری جانب بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے بعد شہر کے مختلف سردخانوں میں میتوں کیلئے جگہ کم پڑگئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2uzea9_rain-in-karachi_news
Load Next Story