سلومیاں کی فرمائش پرعدنان سمیع خان قوال بن گئے

سلمان خان نے ’’بھر دو جھولی‘‘ پڑھنے اور مجھ پر ہی اس کی عکسبندی کی فرمائش کی تو میں انکار نہ کرسکا،عدنان سمیع خان

’’بھردو جھولی میری‘‘ کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر کے معروف روحانی مرکز ’’آئش مقام درگاہ‘‘ میں ہوئی ہے فوٹو فائل

کہا جاتا ہے کہ بالی ووڈ کے دبنگ خان کی فرمائش کو پورا نہ کرے اور یہی کچھ کیا ہے عدنان سمیع خان نے جنہوں نے سلو میاں کی آئندہ فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کے لئے پہلی بار نا صرف قوالی پڑھی ہے بلکہ اسے پکچرائز بھی انہیں پر کیا گیا ہے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق عدنان سمیع خان نے سلمان خان کی فرمائش پراپنے فنی کیرئیرمیں پہلی مرتبہ قوالی پڑھی ہےاوراس کی عکسبندی بھی ان ہی پرہوئی ہے۔ ''بھردو جھولی میری'' کی عکس بندی مقبوضہ کشمیر کے ضلع پہلگام میں واقع معروف روحانی مرکز ''آئش مقام درگاہ'' میں ہوئی ہے۔ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی حکومت کی جانب سے پہلی مرتبہ اس مقام پر شوٹنگ کی اجازت دی گئی ہے۔

قوالی پڑھنے کے حوالے سے عدنان سمیع خان نے کہا کہ ان کی سلمان خان اور ان کے اہل خانہ سے کئی برسوں سے انتہائی گہرے تعلقات ہیں، بالی ووڈ میں بناوٹ بہت ہے لیکن سلمان خان جیسا ہے ویسا ہی نظر آتا ہے اسی لئے وہ اسے پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کے دوران کبھی قوالی نہیں پڑھی اور نہ ہی کبھی انہوں نے کسی بالی ووڈ فلم میں کوئی گانا پکچرائزکرایا ہے لیکن سلمان خان نے انہیں فون پر قوالی پڑھنے اوراس کی عکسبندی کی فرمائش کی اوروہ انکار نہ کرسکے انہوں نے بھرپورکوشش کی ہے کہ وہ سلمان خان اوراپنے عوام کی توقع پر پورا اتریں۔
Load Next Story