ایم کیو ایم کونہ توڑا جا سکتا ہے اور نہ ہی مجھے راستے سے ہٹایا جاسکتا ہے الطاف حسین

خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ہماری لوڈشیڈنگ کا کہا لیکن اب ان کی اپنی لوڈشیڈنگ ہوگئی ہے، قائد ایم کیوایم

37 سال سے جاری تحریک کو توڑنے کے لیے 37 ہزار بار سازشیں کی گئیں، الطاف حسین، فوٹو:فائل

KARACHI:
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ کچھ لوگ ایم کیو ایم کو ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن اسے نہ توڑا جاسکتا ہے اور نہ ہی مجھے راستے سے ہٹایا جاسکتا ہے۔

کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں ایم کیو ایم جنرل ورکرز اجلاس سے بذریعہ ٹیلی فونک خطاب میں قائد الطاف حسین نے کہا کہ 37 سال سے جاری تحریک کو توڑنے کے لیے 37 ہزار بار سازشیں کی گئیں تاہم ایم کیو ایم کو توڑا جاسکتا ہے اور نہ مجھے راستے سے ہٹایا جاسکتا ہے جب کہ مجھے قتل کیا گیا تو ساتھی تحریک جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف کئی آپریشن کیے گئے، چوہدری نثار سے پوچھا جائے کیا ماضی میں صرف ہمیں نشانہ نہیں بنایا گیا اور ہم پر بھارتی ایجنسی ''را'' کے ایجنٹ ہونے کا الزام لگتا ہے جو سرار غلط ہے، ایجنٹوں کی تو تمام ممالک میں جائیداد ہوتی ہے جب کہ ہمارے پاس ایسا کچھ نہیں۔


الطاف حسین کا کہنا تھا کہ بی بی سی کا ہم بھی احترام کرتے ہیں لیکن لازمی نہیں کہ اس کی ہر خبر درست ہی ثابت ہو جب کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بی بی سی کی رپورٹ کے حقائق جاننے کے لیے برطانیہ کو خط لکھیں لیکن وہ برطانوی ہائی کمشنر کو اسحاق ڈار کے منی لانڈرنگ والے بیان پر تحقیقات کرانے کا بھی کہیں جس کا اعتراف وزیرخزانہ خود کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیردفاع پاکستان کو دفع کرنے پر تلے ہوئے ہیں، خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں ہماری لوڈشیڈنگ کا کہا لیکن اب ان کی اپنی لوڈشیڈنگ ہوگئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2vg0w2_altaf-hussain_news
Load Next Story