عمران فاروق قتل کیس کی تحقیقات کیلئے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی

اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم حکام سے ملاقاتوں کےبعد کیس کی تفتیش کیلئےتشکیل دی جانےوالی جےآئی ٹی کےساتھ مشترکہ تفتیش کرے گی

2 رکنی ٹیم پاکستان میں جے آئی ٹی سے بھی ملاقات کرے گی، فوٹو:فائل

ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے اسکاٹ لینڈ یارٹ کی 2 رکنی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی تفتیش کے لیے 2 رکنی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی جب کہ 2 رکنی ٹیم پاکستان میں جے آئی ٹی سے بھی ملاقات کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم پاکستانی حکام سے ملاقاتوں کے بعد کیس کی تفتیش کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کے ساتھ مشترکہ تفتیش کرے گی۔

دوسری جانب وزرات داخلہ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزمان سے تفتیش کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل پر کام شروع کردیا ہے جس کے لیے آئی ایس آئی ، آئی بی، ایف آئی اے اور پولیس سے نام مانگ لیے گئے ہیں جب کہ اداروں سے نام موصول ہونے کے بعد باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کیاجائے گا جس کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسکاٹ لینڈ یارٹ کے ہمراہ تفتیش کرے گی۔
Load Next Story