حلفیہ کہتا ہوں میرا ’’را‘‘ سے کوئی تعلق نہیں الطاف حسین
مائنس الطاف حسین فارمولے کی بھی سازشیں ہورہی ہیں اور اگر ایسا ہوا توہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی، قائد ایم کیو ایم
سندھ میں کوٹا سسٹم ختم کیا جائے ،قائد متحدہ قومی موومنٹ، فوٹو:فائل
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ میرا ''را'' سے کوئی تعلق نہیں اور ''را'' ملک دشمن ایجنسی ہے جس سے لڑنے کے لیے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔
کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں سےٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم کو ملک دشمن جماعت قرار دیا جارہا ہے اور مجھے ہٹانے کی کوششیں کی جارہی ہے جب کہ مائنس الطاف کی بھی سازشیں ہورہی ہیں اور اگر ایسا ہوا توہر گلی کوچے میں جنگ ہوگی اور ایم کیو ایم بھی ٹکڑوں میں بٹ جائے گی۔
الطاف حسین نے کہا کہ کچھ لوگ خود ساختہ بیان جاری کرکے لوگوں کو ایم کیو ایم سے متنفر کررہے ہیں جب کہ بغیر ثبوت الزام لگانے والے خود اندرونی اور بیرونی ایجنٹ ہیں، پاکستان بننے سے پہلے بھی تعصب تھا اور اس کے بعد بھی مہاجروں پر تعلیم کے دروازے بند کردیئے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام صوبے لسانی بنیادوں پر بنائے گئے، سندھ کوٹا سسٹم بھی ختم کیا جائے۔
ایم کیو ایم کے قائد نے کہا کہ حلفیہ کہتا ہوں کہ میرا ''را'' سے کوئی تعلق نہیں،''را'' ملک دشمن ایجنسی ہے جس سے لڑنے کے لیے ایم کیو ایم کے تمام کارکنان فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرز سندھ کو کوئی دھمکی نہیں دی اور نہ ہی بھتا لینا، زبردستی کھالیں اور فطرہ جمع کرنا میری تعلیمات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے اوپر جب حملے ہوئے تو ساتھیوں نے کہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ جب کہ مجھے قتل کرنے میں ناکام ہونے ہونے والوں نے ایم کیو ایم پر جناح پور سمیت دیگر الزامات لگائے۔
الطاف حسین نے طارق میر کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس بیان کو لے کر ایم کیو ایم کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے جب کہ ایم کیو ایم میں دہشت گردوں کے لیے کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارا وطن تھا اور ہے ہم اس کو چھوڑ کر کہیں نہیں جائیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2vybdg_altaf-hussain_news