زین قتل کیس مصطفیٰ کانجو سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 7 جولائی کو استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلئے۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 7 جولائی کو استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلئے۔ فوٹو:فائل

زین قتل کیس میں عدالت نے سابق وفاقی وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو سمیت 5 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت ملزم آصف، صادق، سعداللہ اور اکرم پر فرد جرم عائد کردی جب کہ عدالت نے 7 جولائی کو استغاثہ کے گواہان بھی طلب کرلئے۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیرصدیق کانجو کے بیٹے مصطفیٰ کانجو نے رواں سال مارچ میں فائرنگ کر کے 14 سالہ نوجوان زین کو فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔
Load Next Story