- برازیل میں طوفانی بارش سے 37 افراد ہلاک، 70 شہری لاپتا
- اٹھارہ ماہ سے بات چیت کیلیے تیار ہیں، تین سیاسی جماعتوں کے علاوہ سب سے بات ہوگی، عمران خان
- ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم نے پاکستان کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے دی
- نوشہرہ میں بدبخت بیٹے کی فائرنگ سے باپ اور بھائی جاں بحق
- میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی، انوارالحق کاکڑ
- صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل کی منظوری دے دی
- جوڑیا بازار میں مسلح ڈاکو نوجوان سے 50 لاکھ روپے چھین کر فرار
- آزادی صحافت کا عالمی دن، کراچی کے صحافیوں کا فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
- سائبر جرائم کی روک تھام کیلیے نئی ایجنسی قائم
- سیمابیہ طاہر نے پی ٹی آئی کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
- جعلی غیر ملکی پاسپورٹ پر بیرون ملک جانے کی کوشش میں دو مسافر اور ایجنٹ گرفتار
- کراچی میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد گرفتار اور مقدمہ درج
- بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مزید کمزور
- وزیراعظم کا سیٹلائٹ کی لانچنگ پراظہارمسرت، روانگی کے مناظر براہ راست دیکھے
- پاکستان چاند کے مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے والا دنیا کا چھٹا ملک بن گیا ہے
- غزہ کی تعمیرِ نو میں 80 سال اور 40 ارب ڈالر لگ سکتے ہیں؛ اقوام متحدہ
- کم وقت میں 73 بار جلتی ہوئی تلوار گھمانے کا عالمی ریکارڈ
- حکومت کا پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں نئے گورنرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- اسرائیلی بمباری میں 4 بچوں سمیت 26 افراد شہید اور51 زخمی
پی سی بی اپنی لیگ فروری میں کرانے پر ڈٹ گیا
کراچی: گراؤنڈز اور پلیئرز فارغ ہوں یا نہیں، پی سی بی اپنی لیگ فروری میں کرانے پر ڈٹ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ انعقاد سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہے، سب سے بڑا اعتراض ایونٹ کے ملک سے باہر انعقاد پر سامنے آیا، پی سی بی یو اے ای میں میچزکرانا چاہتا ہے، پہلے فروری 2016میں انعقاد کا اعلان کیا گیا، ایسے میں یہ حقائق سامنے آئے کہ اس وقت متحدہ عرب امارات کے تینوں سینٹرز سابق کرکٹرز کی ماسٹرز چیمپئنز لیگ کے میزبان ہونگے، فیوچر ٹور پروگرام کے تحت بھی اس عرصے میں صرف ویسٹ انڈین کھلاڑی ہی دستیاب ہوتے، یہ جاننے کے بعد چیئرمین شہریارخان نے اپریل میں انعقاد کی بات کر دی حالانکہ اس وقت آئی پی ایل کے میچز جاری ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ کرکٹ کمیٹی میٹنگ کے دوران طے پایا کہ لیگ ہرصورت فروری میں ہی کرائی جائیگی، گوکہ یو اے ای میں ہی میچز کرانے کا ارادہ ہے لیکن اگر معاملات طے نہ ہو سکے تو وینیو تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے، ماسٹرز لیگ 2ہفتے جاری رہے گی، ایسے میں پی سی بی کا ارادہ بقیہ وقت میں اپنا ایونٹ کرانے کا ہوگا۔
غیرملکی پلیئرز کی عدم دستیابی کا مسئلہ ٹیم سے باہر یا حال ہی میں ریٹائر ہونے والوں کو شامل کر کے حل کیا جائے گا۔ پی سی بی نے فرنچائزز کی فروخت کیلیے اشتہار بھی تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا جو ایک ہفتے میں ملکی و غیرملکی میڈیا کی زینت بن جائیگا۔ بعض حلقوں کا خیال ہے کہ بورڈ کے بعض اعلیٰ حکام نے پہلے ہی بعض کاروباری شخصیات کو ٹیمیں فروخت کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے، ایک ہی ادارے کو کئی ٹیمیں بھی دینے پر غور جاری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔