تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پرمیٹرو بس ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم

ابتدائی طور پر احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں، تنخواہ نہ ملی تو میٹرو بس سروس روک دیں گے، ڈرائیورز

جتنی تنخواہیں طے کی گئی تھیں اتنی نہیں دی جا رہیں، مظاہرین۔ فوٹو: فائل

تنخواہیں نہ ملنے پر ڈررائیورز نے اسلام آباد راولپنڈی میٹرو بس سروس روکتے ہوئے ہڑتال پر چلے گئے تاہم انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کردی گئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تنخواہیں نہ ملنے کے باعث میٹروبس کے ڈرائیورز ٹریک پر آ گئے اور بس سروس روک دی۔ مظاہری کا کہنا تھا کہ جتنی تنخواہیں طے کی گئی تھیں اتنی نہیں دی جا رہیں، عید سر پر ہے بچوں کو کیا دیں۔ میٹرو بس سروس روکنے کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد انتظامیہ اور ڈرائیوروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد میٹرو بس ایک مرتبہ پھر چلا دی گئی۔

https://www.dailymotion.com/video/x2xlmk7_metro-bus-drivers_news
Load Next Story