کرپشن میں ملوث لیسکو کے 22 افسر اور ملازمین برطرف
کرپشن، بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث 42 افسروں اور ملازمین کی تنزلی اور 28 کی ترقی روک لی گئی۔
کرپشن، بجلی چوری اور اوور بلنگ میں ملوث 42 افسروں اور ملازمین کی تنزلی اور 28 کی ترقی روک لی گئی۔ فوٹو: فائل
وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی کے حکم پر لیسکو سے کرپٹ افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی جاری ہے جب کہ 22 بدعنوان ملازمین کو برطرف کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کرپشن، بجلی چوری اور اوور بلنگ پر لیسکو کے 92 ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے بعد وزیرمملکت عابد شیرعلی کے حکم پر لیسکو کے 22 افسراورملازمین بدعنوانی کے الزام میں برطرف کردیئے گئے جب کہ 42 افسروں اور ملازمین کی تنزلی اور 28 کی ترقی روک لی گئی۔ لیسکو کے جن افسران اور ملازمین کو برطرف کیا گیا ان میں ایکسیئن، ایس ڈی اوز اور سپرنٹنڈنٹ انجینئرز شامل ہیں۔
https://www.dailymotion.com/video/x2xlxfe_lesco_news