سوناکشی سنہا اورجان ابراہم پہلی بار فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

جان ابراہم اور سوناکشی فلم ’’فورس 2‘‘ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

اداکارہ سوناکشی سنہا فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی ایجنٹ کا کردار اداکریں گی، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم اور دبنگ گرل سوناکشی سنہا پہلی بار فلم ''فورس 2'' میں جلوہ گر ہوں گے۔


بھارتی میڈیا کے مطابق 2011 میں ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ''فورس'' کے سیکوئل میں پہلی بارجان ابراہم اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار اداکریں گے جب کہ فلم ''فورس'' میں اداکارہ جینیلیاڈی سوزا نے مرکزی کردار اداکیا تھا۔ اداکارہ سوناکشی سنہا فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی ''را'' کی ایجنٹ کا کردار اداکریں گی جب کہ انہوں نےاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وہ فلم میں بھارتی جاسو س کاکردار اداکرکے لیے کافی پر جوش ہیں۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی جب کہ فلم اگلے بر س ریلیز کے لیے پیش کی جائے گی۔
Load Next Story