وزیراعظم نوازشریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

وزیر اعظم نواز شریف نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا۔

وزیراعظم نوازشریف نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں شہزادہ سعودالفیل کے انتقال پر تعزیت کی۔


غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے افطار عشائیہ میں شرکت کی اور خادم الحرمین شریفین سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں انہوں نے شہزادہ سعود الفیصل کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک تجربہ کار دوست سے محروم ہوگیا۔

اس سے قبل وزیراعظم نوازشریف اہل خانہ کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کی۔
Load Next Story