کینیڈا میں کھلونا موٹرسائیکل نوپارکنگ زون میں پارک کرنے پر3 سالہ بچے کو چالان
کینیڈین پولیس نے بچے کو بے رحم ڈرائیور قرار دیا ہے۔
کینیڈین پولیس نے بچے کو بے رحم ڈرائیور قرار دیا ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کینیڈین پولیس نے نو پارکنگ زون میں پلاسٹک کی موٹرسائیکل پارک کرنے پر 3 سالہ بچے کو جرمانہ کردیا جس کے بعد بچے کے ردعمل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
کینیڈا کی ہیلیفکس پولیس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایسے بچے کی تصویر پوسٹ کی ہے جسے کھلونا موٹرسائیکل غلط مقام پرپارک کرنے کے جرم میں چالان کیا گیا جب کہ پولیس نے تصویر کے ساتھ عبارت بھی تحریر کی ہے جس میں بچے کو بے رحم ڈرائیور قرار دیا گیا ہے۔ تین سالہ ڈیکلن ٹریملی اپنے والدین کے ہمراہ ساحل سمندرآیا اورجلد بازی میں نو پارکنگ زون میں اپنی پلاسٹک کی کھلونا موٹرسائیکل پارک کی جس پر وہاں کھڑے اہلکار نے فوری طور پر اس جرم پر تین سالہ ڈیکلن ٹریملی کا چالان کردیا۔
ہیلیفکس پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی تصویر میں چالان کے بعد بچے کی جانب سے ردعمل کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور اس تصویر کو ہزاروں افراد اب تک لائک اور شیئر کرچکے ہیں۔