آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں یونس خان کی تنزلی

بلے بازوں کی رینکنگ میں اے بی ڈویلیئرز پہلے جب کہ اسٹیون اسمتھ دوسرے نمبر پر آ گئے

بولرز میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین پہلے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر ہیں۔ فوٹو: فائل

KARACHI:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز ایک درجے ترقی کے بعد پہلے نمبر پر آ گئے جب کہ یونس خان ایک درجے تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں۔



آئی سی سی کی نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز 908 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ آسٹریلین بلے باز اسٹیون اسمتھ 901 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ بدستور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے بلے باز جوئے روٹ 3 درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ سری لنکن بلے باز کمارا سنگارا ایک درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ یونس خان ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹے سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں جب کہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز چھٹے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے بولرز کی جاری کردہ رینکنگ میں جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جب کہ دوسرا نمبر انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن کا ہے۔ نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ تیسرے جب کہ پاکستان کے یاسر شاہ چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔
Load Next Story