مسلمانوں سے متعلق غلط پیغام مجھ سے منسوب کیا گیا سلمان خان

ہمیشہ تمام مذاہب کا دل سے احترام کیا جب کہ تمام مذاہب کے لوگ میرے گھر کی چھت کے نیچے موجود ہیں،بالی ووڈاسٹار

میرے مداح سوشل میڈیا پر کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سلمان خان کا مشورہ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے کہا کہ وہ تمام مذاہب کا دل سے احترام کرتے ہیں جب کہ انہوں نے مداحوں کو سوشل میڈیا پر کسی بھی افواہ پر کان نہ دھرنے کا مشورہ بھی دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان نے گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس اپ پر خود سے منسوب مسلمانوں سے متعلق جعلی پوسٹ کے خلاف ممبئی کے سائبرکرائم سیل میں رپورٹ درج کرائی تھی تاہم اب انہوں نے اپنے مداحوں کوسوشل میڈیا پر کسی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھرنے کا مشورہ دیا ہے۔


اس موقع پر سلمان خان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں سے متعلق غلط پیغام مجھ سے منسوب کیا گیا جو کہ سراسر غلط اور جعلی تھا جس کی رپورٹ پولیس میں کرادی ہے تاکہ ضروری کارروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ تمام مذاہب کا دل سے احترام کیا ہے جب کہ تمام مذاہب کے لوگ میرے گھر کی چھت کے نیچے موجود ہیں۔

واضح رہے کہ واٹس اپ پر کی جانے والی پوسٹ جس میں سلمان خان کی انٹرویو کی تصویرکے ساتھ جملہ تحریرہے کہ 'میری فلمیں مسلمانوں کی حمایت کے بغیر بھی ہٹ ہوسکتی ہیں'' گردش کررہی ہے۔
Load Next Story