مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی کارروائی 3 کشمیری شہید

مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بندکردیا

تینوں شہریوں کو محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا، کشمیر میڈیا سروس- فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران 3 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا جب کہ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت قیادت کو نظر بند کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے تازہ کارروائی میں بھارتی فوجیوں نے 3 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کردیا، تینوں کو مقبوضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کے دوران شہید کیا گیا جب کہ مقبوضہ وادی کی کٹھ پتلی انتطامیہ نے احتجاج کے خوف سے حریت قیادت کو بھی نظر بندکردیا۔


کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ حریت قیادت نے کل یوم شہدائے کشمیر پر مشترکہ مارچ کی قیادت کرنی تھی تاہم کٹھ پتلی انتطامیہ نے میرواعظ عمرفاروق، یاسین ملک کو گھروں میں نظر بند کردیا ہے جب کہ سیدعلی گیلانی، شبیر احمد شاہ اور نعیم احمد خان پہلے ہی نظر بند ہیں۔

دوسری جانب حریت قیادت کا کہنا ہے کہ بھارت نے جبرواستبداد کا سلسلہ بند نہ کیا تو منظم احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
Load Next Story