شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کارروائی 14 دہشت گرد ہلاک
کارروائی کے دوران مارے جانے والوں میں بعض اہم دہشت گرد کمانڈر بھی شامل ہیں،آئی ایس پی آر
دہشت گرد فرار ہوتےہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی ساتھ لے گئے،آئی ایس پی آر فوٹو: فائل
لاہور:
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 14 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ ابلاغ عامہ ''آئی ایس پی آر '' کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے الواڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے فضائی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران 14 دہشت گرد مارے گئے جن میں اہم کمانڈر بھی شامل ہیں تاہم دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں بھی اٹھا کر فرار ہوگئے۔
واضح رہے کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ برس جون میں آپریشن ضرب عضب کا آغاز کیا تھا جس میں اب تک سیکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوچکے ہیں۔