سلمان خان نے کترینہ کو فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی دعوت دے دی

کترینہ کیف نے سلمان خان کی جانب سے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کی دعوت قبول کرلی

کترینہ کیف نے سلمان خان کی جانب سے ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی اسپیشل اسکریننگ کی دعوت قبول کرلی، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹارسلمان خان نے اپنی سابقہ محبوبہ اور بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف کو اپنی نئی آنے والی فلم''بجرنگی بھائی جان'' کی اسپیشل اسکریننگ کی دعوت دی ہے۔


بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی نئی فلم''بجرنگی بھائی جان'' اپنی ریلیز سے قبل ہی مقبولیت کی انتہا کو پہنچ چکی ہے جب کہ باکس آفس پر بھی فلم کی کامیابی سےمتعلق بڑے دعوے کیے جارہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے گزشتہ دنوں اداکارہ کترینہ کیف کے ساتھ ایک کمرشل میں کام کرنے سے صاف انکار کردیا تھا تاہم اب انہوں نے اپنی نئی آنے والی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کی اسپیشل اسکریننگ کے لیے قریبی ساتھی اداکاروں کے ساتھ ساتھ اپنی سابقہ محبوبہ کترینہ کیف کو بھی دعوت دی ہے جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم کی اسپیشل اسکریننگ میں شرکت کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے ایک تقریب میں کترینہ کیف کو شادی کی پیشکش کرنے کااعتراف کیا تھا۔
Load Next Story