عامر خان فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ دیکھ کر بے اختیار رو پڑے

بالی ووڈ کے مسٹرپرفیکشنسٹ نے فلم کو سلمان خان کے کیریئر کی بہترین فلم قرار دے دیا

’’بجرنگی بھائی جان‘‘ ریلیز کے پہلے ہی روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے کہا ہے کہ بجرنگی بھائی جان میں سلمان خان نے اپنی زندگی کی سب سے بہترین اداکاری کی جسے دیکھ کر ان کی آنکھوں میں آنسو بھرآئے۔

عامر خان نے عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی نئی فلم بجرنگی بھائی جان سے بے حد متاثر ہوکر کئی ٹوئٹس کیے جن میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک یہ سلمان کی سب سے بہترین فلم ہے جس میں انہوں نے سب سے عمدہ اداکاری کی.



عامر خان نے کہا کہ فلم کی کہانی حیرت انگیز، مکالمات دل گرمادینے والے اور تحریر بہت عمدہ ہے، بالی ووڈ سپر اسٹار نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ عوام یہ فلم ضرور دیکھیں۔




میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے ساتھی اداکار عامر خان کو 18 جولائی کو اس فلم کی خاص اسکریننگ میں مدعو کیا تھا جب کہ ان کے ہمراہ فلم کے ہیرو سلمان خان کے ساتھ سنگیتا بجلانی، سوناکشی نے بھی شرکت کی۔



سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' ریلیز کے پہلے ہی روز صرف بھارت میں 27 کروڑ 25 لاکھ روپے کا بزنس کرچکی ہے جب کہ فلم نے مشرق وسطیٰ سے 2 کروڑ روپے، آسٹریلیا سے ایک لاکھ 25 ہزار ڈالر اور نیوزی لینڈ سے 55 ہزار ڈالر کا بزنس کرلیا ہے۔

 

Load Next Story