ممبئی کی میئر نے نریندر مودی کو ہٹلر قرار دیدیا

مودی کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے اور ایسا اس وقت ہوتا ہے جب ایک فرد تمام اختیارات آجائیں، اسنیہال امبیکر

اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔ فوٹو: فائل

ممبئی کی میئر اسنیہال امبیکر نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر قراردے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں اسنیہال امیبکر کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی خود انحصاری کی پالیسی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں لیکن ان کا طرز حکمرانی ہٹلر سے مماثلت رکھتا ہے۔ ایسا اس وقت ہی ہوتا ہے جب ایک ہی فرد تمام اختیارات کا مالک بن جائے۔


واضح رہے کہ اسنیہال امبیکر کا تعلق شیو سینا سے ہے جو گزشتہ 3 دہائیوں سے بی جے پی کی اتحادی جماعت ہے۔

 
Load Next Story