بھارت میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک متعدد زخمی
بس میں سوار 22 افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 30 ہونے کا خدشہ ہے، بھارتی میڈیا
بس زائرین کو لے کر ریاست پنجاب کے شہر برنالا سے ہماچل پردیش میں منكرن جا رہی تھی کہ حادثے کا شکار ہو گئی۔ فوٹو فائل
LONDON:
ضلع کلو میں سکھ زائرین کی بس کھائی میں گرنے سے 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سکھ زائرین بھارتی ریاست پنجاب کے شہر برنالا سے ہماچل پردیش جا رہے تھے کہ ضلع کلو میں بس ڈرائیورسے بے قابو ہوکرکھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت بس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے، بس میں سوار 22 افراد تاحال لاپتہ ہیں جس کے باعث حادثے میں 30 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے 20 افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے۔