میکسیکو میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک

ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 14سال کے درمیان ہیں

آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گوانا جوتو ریاست کے قصبے میساکیوٹا میں پیش آیا۔ فوٹو فائل

وسطی میکسیکو میں آسمانی بجلی گرنے سے 4 بچوں اور 3 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد ہلاک ہو گئے۔


شہری تحفظ کے محکمہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ گوانا جوتو ریاست کے قصبے میساکیوٹا میں اس وقت پیش آیا جب مذکورہ افراد کھیت میں کام کر رہے تھے، ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 14سال کے درمیان ہیں۔

 

Load Next Story