گوجرانوالہ ٹرین حادثہچیف کنٹرولر لاہورسمیت 8 اہلکار معطل

معطل ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر نے کے ا حکام جا ری کر دیے ہیں


Numainda Express July 26, 2015
معطل ملازمین کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کر نے کے ا حکام جا ری کر دیے ہیں۔ فوٹو:فائل

ریلوے حکام نے گوجرانوالہ ٹرین حادثے کی انکوائری کمیٹی کی رپورٹ کا بغور جا ئزہ لینے کے بعد 8 ملازمین کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائی شر و ع کر نے کے ا حکام جا ری کر دیے ہیں۔

ریلوے حکام کی جانب سے معطل ہونیوالے ملازمین میں چیف کنٹرولرلاہور ڈویژن زاہد سعید، ڈپٹی چیف کنٹرولرلاہور ڈویژن سید ظفر صدیق اختر، ڈپٹی چیف کنٹرولر لاہور ڈویژن اللہ رکھا، سیکشن کنٹرولر لاہور ڈویژن محمد اویس اختر،اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ فیصل آبادمحمد احسان الحق،اسسٹنٹ ٹرین ڈرائیور لوکو شیڈ فیصل آباد محمد فیاض، پوائنٹس مین فیصل آباد شاہد محمود اور لوکوفورمین فیصل آباد محمد رفیق شامل ہیں۔

مقبول خبریں