چین میں اسکیلیٹر سے گرتی ماں نے اپنی زندگی کی بازی لگا کر بچے کو بچا لیا

اس سے قبل خاتون اپنے بچے سمیت نیچے گرتی بچے کو دھکا دے کر دوسری جانب دھیکیل دیا

چین میں اسکیلیٹر میں پیدا ہونے والی اچانک خرابی نے ایک خاتون کی جان لے لی، فوٹوبی بی سی

KARACHI:
ماں کی محبت کتنی سچی اور توانا ہوتی ہے اس کا ایک نظارہ چین میں دیکھنے کو ملا جہاں ایسکیلیٹر کی اچانک خرابی سے ماں اور بیٹا نیچے گرنے لگے تو ماں نے بچے کو دھکا دے کر بچا لیا لیکن وہ خود زندگی کی بازی ہار گئی۔

چینی میڈیا رپورٹس کے مطابق وسطی چین کے ایک شاپنگ پلازہ میں خاتون زیانگ لیوجیوان اپنے اپنے بیٹے کے ساتھ اسکیلیٹر پر سوار اوپری منزل کی جانب جارہی تھی کہ اچانک ایسکیلیٹر کے ٹاپ پر لگے میٹل پینل میں گیپ آگیا جس پر خاتون اپنا توازن قائم نہ رکھ سکی اور اس سے قبل خاتون اپنے بچے سمیت نیچے گرتی اس نے بچے کو دھکا دے کر دوسری جانب دھکیل دیا لیکن اسی کوشش میں وہ خود نیچے گر کر ہلاک ہوگئی۔ بچے کو وہاں موجود لوگوں نے فوری طور پر پکڑ لیا لیکن اس کی ماں کو نہ بچایا جا سکا۔


شاپنگ پلازہ انتطامیہ نے واقعہ پر فوری تبصرہ نہیں کیا تاہم مقامی پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل ہی اس اسکیلیٹر کا میٹل پینل تبدیل کیا گیا تھا اور ممکن ہے کہ اس پر کام کرنے والے افراد اسکرو لگانا بھول گئے جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ خاتون کو غم اوربے بسی سے نیچے گرتے ہوئے دیکھ رہا تھا لیکن ماں کی محبت کتنی مضبوط ہوتی ہے کہ اس اچانک حادثے میں ماں نے خود کو نہیں بلکہ اپنے بچے کو بچانے کی فکر کی۔

 
Load Next Story