مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے
اداکارہ میرا کو 17 ستمبر کو پیش کیا جائے، مقامی عدالت کا حکم
مقامی عدالت اداکارہ میرا کے پہلے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔ فوٹو: فائل
مقامی عدالت نے نکاح پر نکاح کے الزام میں اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت نے درخواست گزار عتیق الرحمان کی درخواست پر نکاح پر نکاح کے الزام میں اداکارہ میرا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ اداکارہ میرا کو 17 ستمبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔
واضح رہے کہ عتیق الرحمان نے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی ہے کہ میرا نے ان کے ساتھ نکاح کیا تھا اور بغیر خلاء کے دوسرا نکاح کر رکھا ہے۔ مقامی عدالت نکاح پر نکاح کے الزام میں اداکارہ میرا کے پہلے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر چکی ہے۔