آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ کو دبئی طلب کر لیا

ملاقات میں سندھ کی سیلابی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع

ملاقات میں سندھ کی سیلابی صورت حال سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ذرائع ذرائع۔ فوٹو: فائل

QUETTA:
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو دبئی طلب کر لیا ہے جس کے بعد وزیراعلیٰ سندھ پارٹی کے شریک چیرمین سے ملاقات کے لئے روانہ ہو گئے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں سندھ میں سیلابی صورت حال کے باعث بننے والی صورت حال اور صوبے میں امن و امان کی صورت حال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔


واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی صوبائی کابینہ کا اجلاس آصف علی ز رداری کی قیادت میں دبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر دروبدل کیا گیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x308bzu_asif-zardari-qaim-ali-shah_news
Load Next Story