اداکاری میں فواد خان سے کوئی مقابلہ نہیں عمران عباس
کسی کے ساتھ موازنہ نہیں کرتا کیونکہ خود کا دوسرے کے ساتھ موازنہ کرنا انسان کو تباہی کی جانب لے جاتا ہے،عمران عباس
فواد خان کو پسند کرتا ہوں کیونکہ ان کا انداز مختلف ہے، عمران عباس فوٹو: فائل
لاہور:
پاکستا نی اداکار عمران عباس کا کہنا ہے کہ فواد خان ایک اچھے اداکار ہیں ان کی اداکاری کے ساتھ کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
ممبئی میں اپنی آنے والی نئی فلم "جانثار" کی میوزک لانچنگ تقریب کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران عباس نے کہا کہ وہ ماضی میں فواد خان کے ساتھ ایک ڈرامے میں کام بھی کرچکے ہیں جس میں ہم دونوں نے بھائیوں کا کردارادا کیا تھا، بحیثیت اداکار وہ فواد خان کو پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کا انداز مختلف ہے، وہ ہمیشہ ان کی کامیابی کے لئے دعا گو رہتے ہیں اورہم دونوں کے درمیان کوئی مقابلے بازی نہیں، اگرایسا ہوتا تو وہ کبھی ان کے ساتھ کام نہ کرتے، وہ خود بھی اپنا کسی کے ساتھ موازنہ نہیں کرتے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ کس کے ساتھ خود کا موازنہ کرنا انسان کو تباہی کی جانب لے جاتا ہے۔
بھارتی ڈراموں میں کام کے حوالے سے عمران عباس کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈراموں کے مقابلے میں بھارتی سیریلز بہت طویل ہوتے ہیں، پاکستانی ڈرامہ کی شوٹنگ ایک ماہ میں مکمل ہوجاتی ہے اوروہ 4 ماہ میں آن ایئرہوجاتا ہے لیکن بھارتی سیریلز کے لئے پورا پورا سال مصروف رہنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے وہ بھارتی ڈراموں میں کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتے ہیں۔
پاکستانی اداکارکا کہنا تھا کہ وہ بالی ووڈ کے تینوں خانوں کو پسند کرتے ہیں کیونکہ تینوں ہی الگ الگ خصوصیات کے حامل ہیں لیکن بالی ووڈ میں امیتابھ بچن جیسا کوئی نہیں، اس عمر میں وہ جس لگن اور جذبے سے کام کرتے ہیں وہ نوجوان اداکاروں میں بھی نہیں۔