مانسہرہ میں آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید

آرمی کی میڈیکل ٹیم زخمی فوجی کی طبی امداد کے لیے گلگت جارہی تھی کہ ہیلی کاپٹرخراب موسم کے باعث پہاڑی سے ٹکرا گیا،ذرائع

صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کیا- فوٹو: فائل

پھلڑہ کے قریب سری پہاڑی پر ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 میجرز سمیت 12 اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مانسہرہ میں پھلڑہ کے قریب آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سری پہاڑی سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید ہوگئے، جن میں 5 میجرز بھی شامل ہیں۔ عسکری ذرائع کے مطابق ہیلی کاپٹر میں 12 اہلکار ہی سوارتھے، شہید ہونے والوں میں 2 پائلٹ میجر ہمایوں ٹیپو اور میجر مزمل جب کہ دیگر میں میجرڈاکٹرعاطف، میجرڈاکٹرعثمان، نائیک عامرسعید، نائیک اوٹی مقبول ، ڈاکٹرشہزاد، نرسنگ اسسٹنٹ امان اللہ ، سپاہی وقار ، سپاہی رحمت اللہ، اور حوالدارمنیرعباسی شامل ہیں۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں آرمی میڈیکل کور کے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف سوار تھے جو راولپنڈی سے زخمی فوجی کی طبی امداد کے لیے گلگت جارہی تھی کہ خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر بھینگڑہ کے پہاڑ سے ٹکرا گیا جس کے بعد اس میں آگ لگ گئی۔ مقامی افراد کا کہنا ہےکہ ہیلی کاپٹر گرتے ہی اس سے شعلے بلند ہونا شروع ہوگئے.

دوسری جانب صدر ممنون حسین، وزیراعظم نوازشریف اوروفاقی وزیرداخلہ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس اور متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہا رکیا ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x30nj16_mansehra-helicopter-crash_news
Load Next Story