- غزہ میں اسرائیل کی جارحیت جاری رہی تو جنگ بندی معاہدہ نہیں ہوگا، حماس
- اسٹیل ٹاؤن میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل معمہ بن گیا
- لاہور؛ ضلعی انتظامیہ اور تندور مالکان کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال موخر
- وزیراعظم کا 9 مئی کو شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کے انعقاد کا فیصلہ
- موبائل سموں کی بندش کے معاملے پر موبائل کمپنیز اور ایف بی آر میں ڈیڈ لاک
- 25 ارب کے ٹریک اینڈ ٹریس ٹیکس سسٹم کی ناکامی کے ذمہ داروں کا تعین ہوگیا
- وزیر داخلہ کا ملتان کچہری چوک نادرا سینٹر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
- بلوچستان کے مستقبل پر تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کرینگے، آصف زرداری
- وزیراعظم کا یو اے ای کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، جلد ملاقات پر اتفاق
- انفرااسٹرکچر اور اساتذہ کی کمی کالجوں میں چار سالہ پروگرام میں رکاوٹ ہے، وائس چانسلرز
- توشہ خانہ کیس کی نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور بشری بی بی کی درخواستیں سماعت کیلیے مقرر
- فاسٹ ٹریک پاسپورٹ بنوانے کی فیس میں اضافہ
- پیوٹن نے مزید 6 سال کیلئے روس کے صدر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا
- سعودی وفد کے سربراہ سے کابینہ کی تعریف سن کر دل باغ باغ ہوگیا، وزیر اعظم
- روس میں ایک فوجی اہلکار سمیت دو امریکی شہری گرفتار
- پاسکو کی گندم خریداری کا ہدف 14 لاکھ ٹن سے 18 لاکھ ٹن کرنے کی منظوری
- نگراں دور میں گندم درآمد کی مکمل ذمہ داری لیتا ہوں، انوار الحق کاکڑ
- ایم کیوایم پاکستان نے پیپلزپارٹی سے 14 قائمہ کمیٹیوں کی چیئرمین شپ مانگ لی
- پاک-ایران گیس پائپ لائن پر ہر فیصلہ پاکستان کے مفاد میں کیا جائے گا، نائب وزیراعظم
- ڈالر کے انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ ریٹ کم ہوگئے
شروتی ہاسن نے اپنے گانوں کی انٹرنیشنل البم جلد ریلیز کرنے کا اعلان کردیا
چنائی: شروتی ہاسن جو اداکاری کے ساتھ ساتھ ’’الوداع‘‘ اور ’’سٹریو فونک سانتا‘‘ نامی گانوں کے البمز کے ساتھ گلوکاری کے میدان میں بھی اپنا مقام بناچکی ہیں، نے جلد ہی اپنی نئی انٹرنیشنل البم ریلیز کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹوئیٹر‘‘ پر مداحوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے بھارتی لیجنڈ اداکار کمل ہاسن کی بیٹی کا کہنا تھا کہ ان کے مداحوں کو جلد ہی خوشخبری ملے گی کیونکہ وہ ان دنوں اپنے گانوں کی نئی اور انٹرنیشنل البم کی تیاریوں میں مصروف ہیں اور اسے عنقریب ریلیز کر دیں گی۔ ایک مداح کی طرف سے پسندیدہ کردار کے سوال کے جواب میں شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ وہ ہر قسم کے کردار نبھانا چاہتی ہیں اور ایسے کردار بھی خوشی سے نبھائیں گی جن میں شخصیت کو مسخ کرکے دکھایا جارہاہو جب کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ کسی فلم راک اسٹار کا کردار نبھائیں کیونکہ وہ خود ایک گلوکارہ بھی ہیں اور سمجھتی ہیں کہ انھیں اس کردار کو کرنے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا کھل کر موقع ملے گا۔
تلیگوسپراسٹارمہیش بابو کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی تیلگوفلم ’’سریمانتھڈو‘‘ میں کام کرنے کے سوال پر29 سالہ اداکارہ نے کہا کہ مہیش بابو بہترین شخصیت کے مالک ہیں اور مجھے ان کے ساتھ فلم میں کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کوملا۔ اداکارہ کا مزید کہناتھا کہ یہ فلم اپنے ریلیز کے پہلے تین دن میں ہی 70 لاکھ 50 ہزار سے زائد کمائی کرکے خود پر خرچ ہونے والی رقم پوری کرچکی ہے اور امید ہے آئندہ چند روز میں یہ ایک سپرہٹ فلم ثابت ہوگی۔
ایک مداح کی جانب سے اکشرا ہاسن کے ساتھ کام کرنے کے سوال پر شروتی کا کہناتھا کہ اکشراہاسن میری چھوٹی بہن ہے، اس کی ابھی ایک ہی فلم سینما گھروں کی زینت بنائی گئی ہے جس میں اس کی پرفارمنس کو سراہا گیاہے اور میں نہیں سمجھتی کہ اس کے ساتھ کام کرنے سے مجھے کوئی فرق پڑے گا اور جلد ہی اس بات کا امکان ہے کہ ہم دونوں بہنیں کسی فلم میں ایک ساتھ سینما اسکرین پر نظر آئیں۔ ایک اور سوال کے جواب شروتی ہاسن کا کہنا تھا کہ انھیں جہاز بنانے اور اڑانے کا بہت شوق ہے۔ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتی تو ایروناٹیکل انجینئر ضرور ہوتیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔