نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو شکست دے دی
مہمان کیویز نے جنوبی افریقا کا 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
مہمان کیویز نے جنوبی افریقا کا 205 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔۔ فوٹو: اے ایف پی
نیوزی لینڈ نے دوسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
جنوبی افریقا کے سینویس پارک میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 49.3 اوورز میں 204 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی جس کے جواب میں کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف باآسانی 44.3 اوورز میں حاصل کرلیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بلے باز مارٹن گپٹل 103 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ٹام لیتھم 64 اور کپتان کین ولیمسن 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والے مارٹن گپٹل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پروٹیز کی جانب سے فرحان بہاردین 70 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے جب کہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی شامل نہ ہوسکے، کیویز کے ڈوگ براسویل 3، ایڈم ملنے 2،ایشن سودھی اور گرینٹ ایلٹن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔