اوفا اعلامیے پرعملدرآمد نہ ہونے کے باعث بھارت سے مذاکرات بے معنی ہوگئے سرتاج عزیز
کنٹرول لائن پربھارت کی خلاف ورزیوں سمیت پاکستان میں مداخلت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، مشیرخارجہ
کنٹرول لائن پربھارت کی خلاف ورزیوں سمیت پاکستان میں مداخلت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، مشیرخارجہ۔ فوٹو : این این آئی/فائل
ISLAMABAD:
مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے مذاکرات میں سنجیدہ نہیں ہے کیونکہ پاکستان کا ایجنڈا اوفا معاہدے کےعین مطابق تھا لیکن اوفا اعلامیے پرعملدرآمد نہ ہونے سے مذاکرات بے معنی ہوگئے۔
سرکاری ٹی وی کو انٹرویو کے دوران مشیرخارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ روس کے شہر اوفا میں دونوں وزرائے اعظم کے درمیان کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب امور پر بات چیت کرنے پراتفاق ہوا تھا، پاکستان نے دہشت گردی پر مذاکرات سے انحراف نہیں کیا تاہم جب بھارت سے دہشت گردی پربات ہوسکتی ہے تو دیگر مسائل پرکیوں نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ امن اورترقی پاکستان اوربھارت کی مشترکہ ذمےداری ہے، پوری دنیا کشمیرکودو ایٹمی ممالک کےدرمیان اہم مسئلہ تسلیم کرتی ہے اور کشمیرکے مسئلے کا حل نکالنا شملہ معاہدے میں شامل ہے، شملہ معاہدے کے باوجود پچھلے20 سال سے حریت رہنماوٴں سے ملتے رہے۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دہشت گردی کے کئی بھارتی الزامات جھوٹ ثابت ہوئے تاہم کنٹرول لائن پربھارت کی خلاف ورزیوں سمیت پاکستان میں مداخلت کامعاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے جب کہ عالمی برادری کو چاہیئے کہ وہ بھارت کی طرف سے مذاکرات کی منسوخی کا نوٹس لے۔
https://www.dailymotion.com/video/x32s8vh_sirtaaj-aziz_news