شوال میں زمینی کارروائی کے دوران فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک اہلکار بھی شہید ہوا، ترجمان پاک فوج

دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک اہلکار بھی شہید ہوا، ترجمان پاک فوج، فوٹو:فائل

شوال میں سیکیورٹی فورسز سے جھڑپ میں 6 دہشت گردہلاک جب کہ پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل سمیت 2 اہلکار شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں زمینی آپریشن جاری ہے اور اس دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ کے دوران 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ 2 اہلکار بھی شہید ہوئے۔


ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل فیصل ملک اور ایک اہلکار شہید ہوا۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے شوال کو دہشت گردوں سے کلیئر کرانے کے لیے زمینی کارروائی کی منظوری دی تھی جب کہ آرمی چیف نے علاقے میں جلد مقاصد کے حصول کی بھی ہدایت کی تھی۔

https://www.dailymotion.com/video/x32wxta_ispr_news
Load Next Story