سری لنکن صدر کی کمار سنگاکارا کو برطانیہ میں سفیر بنانے کی پیشکش
عہدہ قابل فخر ہے تاہم اس کے لیے کوئی تجربہ نہیں، سابق کرکٹر کمار سنگاکارا
میں نے ہمیشہ اپنے والدین کو ہی اپنا آئیڈیل سمجھا ہے،سری لنکن کرکٹر سنگاکارا فوٹو : اے ایف پی
سری لنکا کے صدر میتھری پالا نے کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے لیجنڈ کھلاڑی کمار سنگا کارا کو برطانیہ میں ہائی کمشنر بنانے کی پیشکش کردی۔
سری لنکا کے لیجنڈ کرکٹر کمارا سنگارا گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہوگئے جس کے بعد ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی جس میں سری لنکا کے صدر میتھری پالا، سابق کرکٹرز سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع سری لنکن صدر نے کمارا سنگا کارا کو برطانیہ میں ہائی کمشنر مقرر کیے جانے کی پیشکش کی۔
سری لنکا کے نامور بلے باز کمارا سنگا کارا نے سری لنکن صدر کی پیشکش کے حوالے سے کہا کہ صدر کی پیشکش پر حیران ہوں اور ان کی بہت عزت کرتا ہوں جب کہ اس عہدے کے لیے میرے پاس کوئی تجربہ بھی نہیں ہے تاہم پیشکش قابل فخر ہے جس پر ضرورغور کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے میدانوں میں گزارے لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے جب کہ میرے ساتھیوں نے ہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے جس پر ٹیم میں اپنے دوستوں کا شکر گزار ہوں۔ کمارا سنگا کارا کا کہنا تھاکہ میں نے ہمیشہ اپنے والدین کو ہی اپنا آئیڈیل سمجھا ہے ، میری سب سے بڑی کامیابی یہ ہے کہ میرے عزیز ہمیشہ مجھ سے محبت کرتے رہیں گے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے لیجنڈ بلے باز کمارا سنگا کارا نے تینوں فارمیٹس میں مجموعی طور پر 28016رنز اسکور کیے، جولائی 2000 میں پاکستان کیخلاف گال میں ون ڈے میچ سے آغاز کرنے کے بعد اسی سال جنوبی افریقا کیخلاف اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا،کولمبو میں الوداعی میچ سمیت انہوں نے 134 ٹیسٹ میں 57.40 کی اوسط سے12400 رنز جوڑے جن میں 38 سنچریاں اور 52 نصف سنچریاںشامل ہیں، سنگاکارا نے 404 ون ڈے میچز میں 25 تھری فیگر اننگز اور93 نصف سینچریوں کی مدد سے14234 رنز بنائے،56 ٹی ٹوئنٹی مقابلوں میں انہوں نے8 نصف سنچریوں سمیت 1382 رنز اپنے نام درج کرائے۔