عمر اکمل خاتون کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے

عمر اکمل ناروے کے شہر اوسلو میں ایک نمائشی میچ میں شریک تھے

عمر اکمل ناروے کے شہر اوسلو میں ایک نمائشی میچ میں شریک تھے، فوٹو:فائل

QUETTA:
قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بلے باز عمر اکمل دنیا کی کسی بھی بالنگ لائن کو تہس نہس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تاہم ناروے میں کھیلے گئے ایک میچ میں انہیں ایک خاتون نے کلین بولڈ کردیا۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے بہترین بلے باز سمجھے جانے والے عمر اکمل ناروے کے شہر اوسلو میں ایک نمائشی میچ میں شریک تھے،میچ کا اہتمام ناروے میں مقیم پاکستانیوں نے کیا تھا جس میں عمر اکمل کے علاوہ قومی کرکٹ ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی شریک ہوئے جن میں ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق،یونس خان اور عبدالرزاق بھی شامل تھے۔


پاکستانی نژاد لڑکیوں کی 2 ٹیموں کے درمیان ہونے والے اس میچ میں عمر اکمل ایک ٹیم کی نمائندگی کررہے تھے، بیٹنگ کے آغاز میں تو انہوں نے چند شاٹس کھیلے لیکن پاکستانی نژاد بالر اسما احمد کی ایک گیند کھیلنے کی کوشش میں وہ بولڈ ہوگئے، عمر اکمل کے آؤٹ ہونے پر مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں نے خوب جشن منایا ،بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل کا کہنا تھا کہ ناروے میں پاکستانیوں کے ساتھ کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگا یہاں کے لوگوں نے انہیں بہت زیادہ پیار اور عزت دی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x331h47_umar-akmal-got-clean-bowled-by-a-girl_news
Load Next Story