عوامی عدالت میں بھر پورطریقے سے حصہ لیا جائے وزیراعظم کی ایاز صادق کو ہدایت
ایاز صادق عوام کی عدالت میں جائیں پارٹی ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف
ملاقات میں سیاسی صورتحال، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اورضمنی انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا،فوٹو فائل
وزیراعظم نواز شریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے ایاز صادق کو ضمنی الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے کی ہدایت کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال، الیکشن ٹربیونل کے فیصلے اورضمنی انتخاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے ایاز صادق کو ہدایت کی کہ وہ این اے 122 میں عوام کی عدالت میں جائیں اورضمنی الیکشن کے لئے بھرپور تیاری کریں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوامی عدالت کے سلسلے میں پارٹی ان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گی اور حلقے میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں۔