کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی فلاسفی پر یقین نہیں رکھتا عامر خان

عامر خان کی نئی آنے والی فلم " تلاش" میں مرکرزی کردار ، عامر خان ، رانی مکھر جی اور کرینہ کپور ادا کررہے ہیں

فلم " تلاش" میں عامر خان کے ساتھ رانی مکھر جی اور کرینہ کپور مرکزی کردارادا کررہی ہیں ، فوٹو : وکی پیڈیا

لاہور:
بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکارعامرخان(مسٹرپرفیکٹ)کا کہناہے کہ کسی کے ساتھ مقابلہ کرنے کی فلاسفی پر یقین نہیں رکھتا۔


فلم " تلاش" کے میوزک لانچ کی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عامرخان کا کہنا تھا کہ ہر فنکار پر دباؤ ہوتا ہے اور یہ ایک فطری بات ہے کیوں کہ مداح ہمیشہ کچھ مختلف کرنے کی توقع رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہی فنکارپردباؤہوتا ہے لیکن یہ دباؤ کام کے درمیان نہیں ہوتا، انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے فلم" تلاش" سپر ہٹ ثابت ہوگی.

فلم " تلاش" میں عامر خان کے ساتھ رانی مکھر جی اور کرینہ کپور مرکزی کردارادا کررہی ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر رتیش سھدوانی ہیں اورکہانی ریما کجتی اور زویہ اختر نے لکھی ہے۔ فلم " تلاش" 30 نومبر 2012 کو ریلیز کی جائے گی ۔
Load Next Story