پی سی بی نے آل راؤنڈرعبدالرزاق پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے مقام اور شیڈول سے باقاعدہ آگاہ نہیں کیا، چیئرمین پی سی بی
بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے مقام اور شیڈول سے باقاعدہ آگاہ نہیں کیا، چیئرمین پی سی بی۔ فوٹو فائل
KARACHI:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پرآل راؤنڈرعبدالرزاق پرایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عبدالرزاق نے آج ان سے ملاقات کی جس میں ا نہوں نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے بعد وطن واپسی پراپنے بیان پرمعذرت کی اورکہا کہ میں نے کپتان محمد حفیظ کے خلاف جذبات میں آکر بیان دیا تھا۔ ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کی اس معذرت کے بعد یہ معاملہ ختم ہو گیا ہے۔
ذکا اشرف نے مزید کہا کہ ابھی بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت سیریز کے مقام اور شیڈول سے باقاعدہ آگاہ نہیں کیا جس کے بعد ہی دیگر معاملات دیکھے جائیں گے۔
واضح رہے کہ عبدالرزاق نے ورلڈکپ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں نہ کھلانے پرکپتان محمد حفیظ کے خلاف میڈیا پر بیان دیا تھا جس پر پی سی بی نے کارروائی کرتے ہوئے ان کو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔نوٹس میں عبدالرزاق کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے اس بیان پران سے وضاحت طلب کی گئی تھی۔