عامر خان اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج اداکریں گے

عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ اس سال وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جائیں ،بھارتی میڈیا

عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ اس سال وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جائیں ،بھارتی میڈیا

KARACHI:
بالی ووڈ اداکارعامرخان اپنی والدہ کے ہمراہ فریضہ حج اداکریں گے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار عامر خان اپنی والدہ زینت حسین کے ہمراہ آج حج کے لئے روانہ ہورہے ہیں، فلم دھوم تھری کی شوٹنگ کرنے کے بعد وہ جمعرات کو بھارت واپس آئے اور فلم "تلاش" کے میوزک لانچ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر فرفیکٹ کا کہنا تھا کہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جارہا ہوں اور نومبر کے پہلے ہفتے میں وطن واپس آؤں گا.


بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ عامر خان نے بتایا کہ ان کی والدہ کی خواہش تھی کہ اس سال وہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقدس جائیں لہٰذا میں بھی ان کے ہمراہ سعودی عرب جارہا ہوں۔

 
Load Next Story