امیتابھ بچن نے ’’فحش‘‘ ایس ایم ایس کے خلاف تھانے میں درخواست جمع کرادی

امیتابھ بچن کی جانب سے ایس ایم ایس بھیجنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی گئی ہے

امیتابھ بچن کی جانب سے ایس ایم ایس بھیجنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی درخواست کی گئی ہے، فوٹو:فائل

SWAT:
بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہوراداکار امیتابھ بچن نے''فحش'' پیغامات کے خلاف پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرادی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں اپنے موبائل فون پر''فحش'' پیغامات موصول ہونے کے خلاف خلاف درخواست جمع کرادی ہے جس میں مؤ قف اختیار کیا گیا کہ ایک سال قبل ان کے ذاتی موبائل فون پر کچھ نمبروں سے فحش پیغامات بھیجے گئے جس کے باعث انہیں ذہنی طور پرپریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے اسی لیے ایس ایم ایس کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے۔ بالی ووڈ اسٹار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پولیس اسٹیشن میں درخواست جمع کرانی کی تصدیق کی ہے۔




واضح رہے کہ بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بھی ہیک کرکے ''فحش'' ویب سائٹ سے فالو کردیا تھا۔
Load Next Story