پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد عہدے سے مستعفی
ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختررسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیارکی تھی۔
ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختررسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیارکی تھی۔ فوٹو: فائل
QUETTA:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا مجاہد علی نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن بریگیڈئیر (ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا مجاہد نے پی ایچ ایس کے سیکریٹری کے عہدے سے دستبرداری کا اعلان کیا۔ اس سے قبل ہاکی ٹیم کے کوچ شہناز شیخ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔
واضح رہے کہ ورلڈ ہاکی لیگ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد اختر رسول نے پی ایچ ایف کی صدارت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی، اس کے بعد وزیر اعظم کی ہدایت پر بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر کا تقرر کیا گیا۔