دبنگ خان کی فلم’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کی چین اورجاپان میں بھی نمائش کی جائے گی
فلم نے دنیا بھر میں مجموعی طور پر 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے
فلم کو جاپان میں جلد ہی ریلیز کیا جائے گا جب کہ چین میں فلم کی نمائش کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے، فلم ڈائریکٹر فوٹو: فائل
KARACHI:
بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھائی جان'' کی فلم کو چین اور جاپان میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم''بجرنگی بھا ئی جان'' 17 جولائی کو ریلیز کی گئی جب کہ فلم باکس آفس پر دھوم مچاتے ہوئے بھارت میں 316 کروڑ اور دنیا بھر میں مجموعی طور پر 600 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے بالی ووڈ کی دوسری سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی تاہم اب فلم کو چین اور جاپان میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کی فلم ''بجرنگی بھائی جان'' کو چین اور جاپان میں ریلیز کیا جائے گا جب کہ فلم ڈائریکٹر کبیر خان کا کہنا تھا کہ فلم کو جاپان میں جلد ہی ریلیز کیا جائے گا اور چین میں فلم کی نمائش کے لیے منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاہم حتمی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی فلم ''پی کے'' کو چین میں بھی ریلیز کیا گیا تھا جو چینی باکس آفس پر بھی 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے سب سے زیادہ کمائی کرنے والی بھارتی فلم بن گئی۔